• news

اقتدار کا شوق نہیں، انتخابات لڑیں گے، میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہتے: اختر مینگل

اقتدار کا شوق نہیں، انتخابات لڑیں گے، میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہتے: اختر مینگل

 وڈھ (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلیٰ سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ بلوچ قوم کی نظریں بی این پی پر لگی ہوئی ہیں اسی لئے ہم میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہتے اور انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں لوگوں کی غلط فہمی تھی کہ میں جیل اور جلاوطنی سے واپس نہیں آﺅں گا لیکن میں آج اپنے لوگوں میں موجود ہوں کیونکہ ہمیں اقتدار میں جانے کا کوئی شوق نہیں ہم تو اپنے لوگوں پر لگنے والے زخموں پر مرہم رکھنا چاہتے ہیں اس لئے آنے والے کڑے وقت کیلئے خود کو تیار کرلیا ہے کیونکہ مارنے والے سے بچانے والی اللہ کی ذات سب سے بڑی ہے۔ میں عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کی عزت نفس کا کوئی سودا نہیں کرے گا مسلمان یا ہندو کو اٹھانے کی کوشش کی گئی تو ہم سب نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کو ناکام بنانا ہوگا تاکہ ظالم کے ہاتھ کو روکا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بی این پی خضدار کے زیراہتمام تحصیل وڈھ میں اسد شہید پارک میں ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار اختر جان مینگل نے کہاکہ ہم نے سابقہ انتخابات کا بائیکاٹ کیا جو ایک سخت فیصلہ ضرور تھا لیکن حالات واقعات کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں وہ سخت قدم اٹھانا پڑا تو کچھ ریاستی لوگوں نے ہماری غیرموجودگی اور بی این پی کی سیاست میں عدم شرکت سے فائدہ اٹھاکر لوگوں کو لاوارث سمجھنے لگے۔ جلسہ عام سے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی میر عبدالرﺅف مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھالاوان کے عوام 11مئی کو اپنے ووٹ کے ذریعے مخالف قوتوں کی ضمانت ضبط کراکے اسلام آباد کو بتادیں کہ یہاں کے لوگ اب بھی زندہ ہیں۔ جلسہ عام سے سابق پی اے محمد اکبر مینگل ضلعی صدر محمد اسلم گرگناڑی، مرکزی کمیٹی کے رکن اکبر غلامانی، تحصیل صدر خضدار صادق غلامانی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔
اختر مینگل

ای پیپر-دی نیشن