• news

عام انتخابات کے موقع پر 11 مئی کو پاک افغان سرحد ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند رہے گی

عام انتخابات کے موقع پر 11 مئی کو پاک افغان سرحد ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند رہے گی

 کوئٹہ (ثناءنیوز)عام انتخابات کے موقع پر 11 مئی کو پاک افغان سرحد ہر قسم کی آمد و رفت کے لئے بند رہے گی۔اس سلسلے میں فرنٹیئر کور اور ایف آئی اے حکام کو وزارت داخلہ کی جانب سے مراسلہ موصول ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 11 مئی کو چمن پاک افغان سرحد پر مرکزی راستہ باب دوستی کو مکمل طو ر پر بند کردیا جائے گا جبکہ سرحد پر قائم غیر قانونی راستوں کو فرنٹیئر کور حکام نے پہلے سے بند کردیا ہے، فرنٹیئر کور نے پاک افغان سرحد چمن پر سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں جس کے تحت سرحد پر آنے جانے والے مال بردار ٹرک اور نجی گاڑیوں کو سخت چیکنگ کے بعد سرحد پار آنے جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔
پاک افغان سرحد

ای پیپر-دی نیشن