• news

انتخابی مہم: خواتین امیدواروں کو ووٹرز کے تند و تیز سوالات کا سامنا

لاہور (لیڈی رپورٹر) ملک بھر کی سیاسی جماعتوں کے شعبہ ہائے خواتین اپنی اپنی پارٹیوں کی کیمپین کے سلسلے میں مزید متحرک اور منظم ہوگئے ہیں اور خواتین رہنما اور ورکرز انتہائی جوش وخروش سے ہر حلقے میں گروپوں کی شکل میں ڈور ٹوڈور کیمپین، رہنماو¿ں کی کارنر میٹنگز میں شرکت کے علاوہ اپنے علاقوں میں پارٹی جھنڈے، بینرز اور فلیکسز آویزاں کرواتی رہیں جبکہ انتخابی دفاتر کا رخ کرنے والی اور ڈورٹوڈور کیمپین کے دوران خواتین ووٹرز کے تندوتیز سوالات کے تشفی جوابات دے کر انہیں قائل کرنے کا فریضہ انجام دےتی رہیں۔ دفاتر میں بجنے والے ملی ترانے، پارٹی نغمے اور الیکشن کیلئے خصوصی طور پر تیار کئے گئے نغمے بھی مہم کو تیز تر کرنے میں مددگار ثابت ہوتے رہے ۔ صوبائی دارالحکومت میںتحریک انصاف اور مسلم لیگ ن میں کانٹے دار مقابلے کے پیش نظر دونوں پارٹیوں کی خواتین لیڈران اور کارکن انتہائی جوش وجذبے سے کام میں مصروف ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن