لاہور کی 38 نشستوں کیلئے 3365 پولنگ سٹیشن قائم کر دئیے گئے
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) صوبائی دارالحکومت لاہور کی 38 نشستوں جن میں قومی اسمبلی کی 13 اور صوبائی کی 25 نشستیں ہیں کیلئے 3365 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 1541 مردوں، 1492 خواتین اور 332 مخلوط پولنگ سٹیشن ہیں۔ 8984 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جن میں 4996 مردوں اور 3988 خواتین کے لئے ہیں۔ لاہور میں قائم کئے گئے پولنگ سٹیشنوں میں سے 160 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔