نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا انقلابی پروگرام شروع کریں گے : حمزہ شہباز
لاہور (خصوصی رپورٹر) حکومت سنبھال کر نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا انقلابی پروگرام شروع کریں گے۔ نوازشریف ملک سے لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کر دیں گے۔ کسانوں کو سستی بجلی، کھادیں، ٹریکڑ اور آسان قرضے فراہم کر کے ملک کی زرعی معیشت مضبوط بنائی جائیگی۔ نوازشریف عوام کے اعتماد پر ہمیشہ پورا اترے اور اپنا ہر وعدہ پورا کیا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے آج کوٹ رادھاکشن، برکی اور دیگر مقامات پر انتخابی جلسوں سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے فیصلہ کرنے کا لمحہ آن پہنچا ہے۔ وعدوں اور دعوں کی سیاست کرنے والوں کے خوابوں کے محل چکنا چور کردیں۔