• news

جماعت اسلامی اللہ کا نظام نافذ کر کے غریب عوام کی زندگی بدلنا چاہتی ہے: امیر العظیم

جماعت اسلامی اللہ کا نظام نافذ کر کے غریب عوام کی زندگی بدلنا چاہتی ہے: امیر العظیم

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیروپی پی 147 سے پنجاب اسمبلی کے لےے امیدوار امیرالعظیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک میں نظام مصطفی لاکر مظلوموں، پسے ہوئے طبقوں اورعام آدمی کی زندگی بدلنا چاہتی ہے، قوم یادرکھے حقیقی تبدیلی صرف قرآن وسنت کے نظا م کو نافذ کرنے میں ہے، گیارہ مئی کو ترازوکوووٹ دے کرخوشحال اورمظبوط پاکستان کی بنیادرکھنے کادن ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے حبیب اللہ روڈ، کچی آبادی ڈیوس روڈ اورمختلف ریلوے کالونیوں میں جلسوں اور کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن