پیر سید معین الدین چشتی کا مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان
لاہور (پ ر) جماعت چشتیہ کے سرپرست اعلیٰ اور آستانہ عالیہ زاویہ فرید پاک پتن شریف کے سجادہ نشین پیر سید معین الدین چشتی الفاروقی نے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور اپنے مریدین اور عقیدت مندوں کو نواز شریف کو ووٹ دینے کی ہدایت کی ہے اس بات کا فیصلہ پیر معین الدین چشتی الفاروقی کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔