• news
  • image

ناجائز اثاثے بنانے کا الزام‘ واپدا کے سابق چیئرمین زاہد علی اکبر بوسنیا سے گرفتار

ناجائز اثاثے بنانے کا الزام‘ واپدا کے سابق چیئرمین زاہد علی اکبر بوسنیا سے گرفتار

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز+ اے پی پی) نیب نے سابق چیئرمین واپڈا لفٹیننٹ جنرل (ر) زاہد علی اکبر کو انٹرپول کے ذریعے بوسنیا سے گرفتار کر لیا۔ نیب کے مطابق زاہد علی اکبر پر 267.61 ملین روپے کے مبینہ طور پر اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ زاہد علی اکبر کو بوسنیا میں انٹرپول کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ نیب 3 ماہ سے زاہد علی اکبر کی گرفتاری کےلئے کوششیں کر رہی تھی۔نیب کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہیں وطن واپس لانے کیلئے قانونی تقاضے مکمل کئے جا رہے ہیں۔ بیان کے مطابق ان کیخلاف جولائی 2006ءسے لاہور کی احتساب عدالت میں معلوم ذرائع آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر التواءہے جس میں 10 مئی 2007ءکو عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دیا تھا۔
سابق چیئرمین واپڈا

epaper

ای پیپر-دی نیشن