• news
  • image

عوام ہماری کارکردگی دیکھ کر فیصلہ کریں صرف سائیکل پر مہر لگائیں: پرویزالہی

عوام ہماری کارکردگی دیکھ کر فیصلہ کریں صرف سائیکل پر مہر لگائیں: پرویزالہی

لاہور (خصوصی رپورٹر) ق لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کارکردگی دیکھ کر فیصلہ کریں ہفتہ کو صرف سائیکل پر مہر لگائیں۔ وہ غلہ منڈی تلہ گنگ میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے حاضرین نے زبردست نعرے بازی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اور عوام کا ٹوٹنے نہ ختم ہونے والا رشتہ ہے، اس علاقہ میں جتنے ترقیاتی کام کیے وہ میرا فرض تھا، حافظ عمار یاسر کو کوئی لالچ نہیں وہ آپ کی بے لوث خدمت کیلئے سیاست کرتے ہیں۔ آج میں نے تلہ گنگ ہسپتال کا دورہ کیا تو دیکھ کر مجھے دلی افسوس ہوا کہ تمام جدید مشینری ہسپتال سے منتقل کر دی گئی ہے، انہوں نے کہا نواز شریف شہباز شریف نے ہسپتالوں اور ادویات پر بھی سیاست کی، پنجاب میں لوڈشیڈنگ، جرائم میں اضافہ اور دیگر مسائل کے ذمہ دار شریف برادران ہیں وہ غلط بیانی سے کام لیتے اور عوام کے جذبات سے کھیلتے ہیں۔ تلہ گنگ کو ضلع بناﺅں گا، یہاں کارڈیالوجی ہسپتال، یونیورسٹی اور انجینئرنگ یونیورسٹی بناﺅں گا، ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اور نوجوانوں کیلئے کرکٹ سٹیڈیم اور انڈسٹریل اسٹیٹ بناﺅں گا، آپ سب جانتے ہیں کہ ہم صرف وعدے نہیں کرتے کام کر کے دکھاتے ہیں، بطور چیف منسٹر میں نے عام اور غریب آدمی کیلئے کام کیا، میٹرک کے بعد اب بی اے تک تعلیم، کتابیں مفت دیں گے، 1122 سروس ضلعوں کے بعد تحصیلوں میں لے کر آﺅں گا، جس کی ابتدا تلہ گنگ سے ہو گی، مسلم لیگ ن کی حکومت نے تعلیم، صحت، کسانوں اور عام آدمی کیلئے کچھ نہیں کیا، پانچ ہزار پرائمری سکول شہباز شریف نے بند کر دئیے، جعلی فیل سکیموں میں اربوں روپیہ ضائع کر دیا، پٹرولنگ پولیس اور پنجاب پولیس کی تنخواہیں کم کر دیں، حکومتیں تنخواہیں بڑھاتی ہیں کم نہیں کرتیں اور آج کل تو یہ عالم ہے کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہ کئی کئی دن لیٹ ملتی ہے، شہباز شریف نے چودھری شجاعت حسین کا فارمولا مان لیا ہوتا تو لوڈشیڈنگ ختم ہو چکی ہوتی، بچوں کی ترقی، خوشحالی اور علاقہ کی بہتری کیلئے سائیکل کو ووٹ دیں۔
پرویزالہی

epaper

ای پیپر-دی نیشن