موجودہ سیکورٹی پلان ناکافی ہے : الیکشن کمشنر‘ تبدیلی کا وقت نہیں : فوجی ترجمان
موجودہ سیکورٹی پلان ناکافی ہے : الیکشن کمشنر‘ تبدیلی کا وقت نہیں : فوجی ترجمان
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر + وقت نیوز + این این آئی) عام انتخابات کے لئے تیار کردہ حتمی سکیورٹی پلان میں تبدیلی کے لئے وقت نہ ہونے کے باوجود الیکشن کمشن کی استدعا پر جی ایچ کیو نے دستوں کو تعیناتی کے منصوبوں میں تبدیلی کرنے، تعیناتی کو مزید م¶ثر بنانے اور انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں پر ہر ممکن حد تک ترجیحی بنیادوں پر فوجیوں کی تعیناتیاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دستوں کی یہ تعیناتی مقامی انتظامیہ کی بیان کردہ ضروریات، انٹیلی جنس اداروں اور مقامی فوجی کمانڈروں کے ساتھ رابطہ کی بنیاد پر ہو گی۔ یہ تمام تعیناتیاں، دستور کی شق 245 کے مطابق عام انتخابات کے موقع پر سکیورٹی کی خاطر سول انتظامیہ کی مدد کے لئے کی جا رہی ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے دو روز پہلے چیف الیکشن کمشنر نے ایک خط کے ذریعے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے انتخابات کے موقع پر سکیورٹی مزید م¶ثر بنانے کی استدعا کی تھی۔ وقت نیوز کے مطابق جی ایچ کیو نے الیکشن کے روز سکیورٹی پلان مزید م¶ثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انتخابات کے لئے سکیورٹی پلان تبدیل کرنے کا اب وقت نہیں۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم نے پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کو لکھے گئے خط میں زور دیا ہے پولنگ سٹیشن پر فوج کی تعیناتی یقینی بنائی جائے، موجودہ سکیورٹی پلان ناکافی ہے، الیکشن کمشن اور فوج کو مل کر غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانا ہو گا، فوج کی تعیناتی سے دھاندلی اور تشدد کے امکانات کم سے کم ہو جائیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے کہا پرامن انتخابات ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، خط میں الیکشن کمشنر نے کہا ان کو اندازہ ہے وسائل کی کمی ہے تاہم 11 مئی کو انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر فوج کی تعینات لازمی ہے۔ خط میں کہا گیا ملک بھر میں انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز کی تعداد چودہ ہزار ہے۔ خط کے مطابق الیکشن کمشن اور پاک فوج کو مل کر انتخابات صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ بنانا ہوں گے۔
الیکشن کمشنر / خط