افسران تبادلہ کیس : سپریم کورٹ نے نگران وزیراعظم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا
افسران تبادلہ کیس : سپریم کورٹ نے نگران وزیراعظم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سرکاری افسران کے تبادلے کے کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ 20سیکرٹریز کے تبادلے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔ وزیراعظم اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ 7 دن میں جواب دیں۔ عدالت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے تبادلوں کی وجوہات مسترد کردیں۔ عدالت نے وزیراعظم، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور پرنسپل سیکرٹری کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کئے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نوٹس جاری کیا۔
توہین عدالت نوٹس