الیکشن ڈے پر نگران حکومتیں، متعلقہ ادارے سکیورٹی کے مربوط انتظامات کریں: زرداری
الیکشن ڈے پر نگران حکومتیں، متعلقہ ادارے سکیورٹی کے مربوط انتظامات کریں: زرداری
کراچی (آئی این پی) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 11مئی عام انتخابات کے موقع پر نگراں حکومتیں اور تمام متعلقہ ادارے سکیورٹی کے مربوط اقدامات کریں تاکہ عوام بلاخوف و خطر اپنے حق رائے دہی استعمال کرسکیں ۔وہ گورنر مخدوم احمد محمود سے ٹیلی فون پر گفتگو کررہے تھے ۔گورنر نے صدر کو پنجاب میں الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے کئے جانے والے سیکورٹی اقدامات سے آگاہ کیا ۔گورنرپنجاب نے صدر مملکت کو سابق وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادے سید علی حیدر گیلانی کے اغواءکے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔صدر نے ہدایت کی کہ سید علی حیدر گیلانی کی بازیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔صدر نے واضح کیا کہ پرامن الیکشن کے انعقاد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ صدر نے کہا کہ نگراں حکومتوں اور تمام متعلقہ اداروں کوہدایت کی گئی ہے کہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے تمام ادارے رابطے کے نظام کو مربوط بنائیں۔
صدر