• news
  • image

انتخابی مہم ختم‘ ہم قائداعظم کا پاکستان چاہتے ہیں‘ سب ووٹ ڈالیں : چیف الیکشن کمشنر

انتخابی مہم ختم‘ ہم قائداعظم کا پاکستان چاہتے ہیں‘ سب ووٹ ڈالیں : چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد (وقت نیوز) چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے ہر کسی کو ووٹ کا حق استعمال کرنا چاہئے۔ آرمی نے مکمل امن و امان کی یقین دہانی کرائی ہے، انتخابات ووٹ کے ذریعے عوامی طاقت کا مظاہرہ ہوتے ہیں۔ عوام ووٹ کی طاقت سے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔ الیکشن کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ قائداعظمؒ جمہوریت پر یقین رکھتے تھے ہم قائداعظمؒ کا پاکستان چاہتے ہیں، عوام سے اپیل کرتا ہوں ووٹ ضرور ڈالیں۔ پولنگ سٹیشن میں کوئی بندوق لے کر داخل نہیں ہوگا۔ سب لوگ حق رائے دہی استعمال کریں تو ملک کا مستقبل بدل جائے گا۔ آن لائن کے مطابق میڈیا کو جاری بیان میں انہوں نے کہا انتخابات ووٹ کے ذریعے عوامی طاقت کا مظاہرہ ہے عوام ووٹ کا استعمال کرکے ملک کا مستقبل بدل سکتے ہیں اس کا مقصد عوامی رائے کے ذریعے حکومت کا قیام ہے۔

اسلام آباد (راجہ عابد پرویز/خبرنگار+ایجنسیاں) عام انتخابات کے لئے جاری الیکشن مہم گزشتہ رات 12 بجے اختتام پذیر ہوگئی ہے۔ کل ملک بھر میں قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لئے عام انتخابات ہونگے جس کے لئے الیکشن کمشن نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں، الیکشن کمشن کا کہنا ہے 11 مئی کو ہونے والے انتخابات کے لئے ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی مشق ہونے جا رہی ہے۔ اس کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے الیکشن کمشن کی ہدایات اور ڈائریکشن کی روشنی میں سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں، ملک کے 86,189,802 ووٹروں کے لئے 69 ہزار 8 سو 75 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں، پانچ لاکھ سے زیادہ بیلٹ باکس، 18 لاکھ بیلٹ پیپرز، 2 لاکھ سے ز یادہ ٹھپہ لگانے کے لئے مہریں ملک کے طول و عرض میں قائم کئے گئے پولنگ سٹیشنوں پر پہنچا دی گئی ہیں۔ سکیورٹی کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں 12717 انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ 19644 ایسے پولنگ سٹیشن ہیں جو حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ وفاق اور صوبائی حکومتوں نے مجموعی طور پر 32 ہزار 644 پولنگ سٹیشنوں پر سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں پر 10 سکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ حساس پولنگ سٹیشنوں پر 7 اہلکار اور نارمل پولنگ سٹیشنوں پر 5 سکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ ملک بھر میں 70ہزار فوجی پولنگ سٹیشنوں کی سکیورٹی پر مامور ہونگے۔ پولنگ سٹیشنوں پر سکیورٹی تعینات کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے جبکہ ان کی معاونت ایف سی اور رینجر کرے گی، فوج کوئیک ریسپانس کے طور پر پولنگ سٹیشنوں کے ارد گرد موجود رہے گی، سکیورٹی اہلکاروں کو آج ہی تعینات کردیا جائے گا۔ الیکشن کمشن نے پولنگ سٹیشنوں پر جن بیگز میں بیلٹ پیپرز سمیت دیگر سامان بھجوایا ہے وہ سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی طور پر تیار کرائے گئے تھے جو ایک مرتبہ کھلنے کے بعد ناکارہ ہو جائیں گے۔ دور دراز کے علاقوں میں واقع پولنگ سٹیشنوں تک سامان پہنچانے کے لئے ہیلی کاپٹر اور سی ون تھرٹی ہوائی جہاز بھی استعمال ہونگے۔ الیکشن کمشن کے اعلامیہ میں ہدایت کی گئی ہے انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی پارٹیاں اور امیدوار 9 اور 10 مئی کی درمیانی شب کے بعد ہر قسم کی کنونسنگ بند کردیں اور کسی قسم کا جلسہ یا جلوس منعقد کریں اور نہ ہی ان میں شرکت کریں، عوامی نمائندگی ایکٹ کی سیکشن 84 کے تحت پابندی کا اطلاق ٹاک شوز اور دیگر ٹی وی اور ریڈیو پروگراموں پر بھی ہوگا۔ الیکشن کمشن کے مطابق الیکٹرانک میڈیا کے پروگراموں میں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سمیت کسی پارٹی کا سپورٹر یا ایسا شخص جو کسی سیاسی پارٹی یا امیدوار کی نمائندگی کرتا ہو بھی شرکت نہیں کرسکتا۔ ٹی وی اور ریڈیو پروگراموں میں الیکشن ماہرین، اینکرز، تجزیہ کار، لکھاری، صحافی، آبزرور یا سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ارکان سمیت ایسے تمام افراد شرکت کر سکتے ہیں جو کسی سیاسی پارٹی یا امیدوار کی نمائندگی نہ کرتے ہوں، الیکشن کمشن نے پرنٹ میڈیا کی ایسی تمام اشتہاری مہم اور تحریری مواد پر بھی پابندی عائد کر دی ہے جو کسی سیاسی پارٹی یا امیدوار کے خلاف یا حق کا تاثر دے رہے ہو۔ بی بی سی کے مطابق الیکشن کمشن کا کہنا ہے آج سیاسی جماعتوں، امیدواروں پر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر بھی انتخابی مہم چلانے پر پابندی ہوگی اور یہی پابندی اخبارات میں انتخابی مہم کے اشتہارات پر عائد ہوگی۔ آن لائن کے مطابق کس کا تخت کس کا تختہ؟ کا فیصلہ عوام (کل) ہفتہ 11مئی کو ملک کی 66 سالہ تاریخ کے8 ویں عام انتخابات میں اپنے ووٹ کے حق کے استعمال کے ذریعے کریں گے، پولنگ کا وقت صبح8 بجے سے شام 5 بجے تک مقرر کیا گیا ہے جس کے دوران کوئی وقفہ نہیں ہوگا ۔ پہلی مرتبہ ووٹروں کے لئے کاغذ کے بجائے الیکٹرانک پرچی استعمال کی جائے گی ۔ثناءنیوز کے مطابق عام انتخابات کے سلسلے مےں آج جمعہ کو کوئی سےاسی سرگرمی نہےں ہوگی۔ الیکشن کمشن نے انتخابی مہم ختم ہونے کے حوالے سے متنبہ کیا ہے کوئی اس پابندی کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔الیکشن کمشن کے عہدیدار کے مطابق عوامی نمائندگی کے ایکٹ 1976 کی شق 84 کے تحت انتخابی مہم کے سلسلے میں عوامی جلسوں کا انعقاد یا ان میں شرکت یا حمایت حاصل کرنے کے لئے اس طرح کے کسی بھی کام پر ان اڑتالیس گھنٹوں کے عرصے کے دوران مکمل پابندی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے، اس کو چھ ماہ کی قید بامشقت سمیت ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ ساتھ ہی انتخابی امیدوار کو نااہل بھی قرار دے دیا جائے گا۔ الیکشن کمشن کے اہلکار نے کہا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پولنگ بوتھ کے اندر موبائل فون اور اس طرح کی دیگر الیکٹرونکس ڈیوائسز لے جانے پر پابندی ہوگی تاکہ ووٹ کی رازداری کو برقرار رکھا جاسکے۔ انتخابات کو پر امن اور شفاف بنانے کیلئے لاہور مےں الےکشن مانےٹرنگ سسٹم کا اجراءکر دےا گےا ےہ جدےد نظام صوبہ مےں انتخابی عمل کی نگرانی اور عملے سے رابطے کیلئے استعمال ہو گا۔ الےکشن مانےٹرنگ سسٹم کا کنٹرول روم پنجاب سول سےکرٹرےٹ مےں بناےا گےا ہے جو تمام انتخابی عملے ، انتظامےہ اور سکےورٹی فورسز سے رابطہ کا کام کرےگا۔ اےڈےشنل چےف سےکرٹری پنجاب کے مطابق الےکشن عملے کو دی گئی الےکٹرانک ڈےوائسز کے کوڈ ورڈز کے ذرےعہ کنٹرول روم کوہر لمحے کی خبر ہوگی۔

الیکشن کمشنر/اپیل

epaper

ای پیپر-دی نیشن