عمرگل کا آسٹریلیا میں گھٹنے کا آپریشن
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستانی فاسٹ با¶لر عمر گل کے گھٹنے کا آسٹریلیا میں کامیاب آپریشن ہو گیا ہے۔ قومی کرکٹر کا آپریشن ڈاکٹر ڈیوڈ یونگ نے کیا جو سپورٹس سے وابستہ کھلاڑیوں کے اکثر کامیاب آپریشن کر چکے ہیں۔ ڈاکٹر نے انہیں دو ہفتوں کے بعد ہلکی ایکسرسائز شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ انہیں مکمل فٹ ہونے میں چار سے چھ ہفتے درکار ہونگے۔ عمرگل کی جولائی میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی سیریز میں بھی شرکت ممکن نہیں ہو سکے گی۔