• news

عوام کل ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے ضرور نکلیں : میانداد، آصف باجوہ، عمراکمل

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستانی کھیلوں سے وابستہ افراد نے کل ہونے والے عام انتخابات میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا حق رائے کا استعمال ضرور کریں۔ ووٹ کے ذریعے ہی ہم ملک کا مستقبل روشن کر سکتے ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے کہا ہے کہ 11 مئی کو ترقی یافتہ قوموں کی طرح ہم بھی اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں گے۔ پاکستانی قوم ترقی ےافتہ ممالک کی طرح عام انتخابات مےں ووٹ ڈالنا پسند نہےں کرتی قوم اگر ملک مےں ترقی چاہتی ہو تو ووٹ کو حق ضرور استعمال کرے۔ انہوں نے کہا کہ میری تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنے ووٹ کا درست استعمال ضرور استعمال کریں تاکہ آنیوالا وقت ترقی کا دور ثابت ہو۔ سابق کرکٹ ٹیم کے کپتان جاوید میانداد نے کہنا تھا کہ ووٹ کاسٹ کرنا فرض ہے کیونکہ ووٹ کے ذریعے ہی تبدیلی آ سکتی ہے۔ اگر ہم اپنے ووٹ کا درست استعمال کرینگے تو ہی اپنے بچوں کا مستقبل روشن دیکھیں گے۔ میڈل آرڈر بلے بار عمر اکمل کا کہنا تھا کہ میں قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ کل ہونے والے عام انتخابات میں ووٹ کا استعمال ضرور کریں۔ 

ای پیپر-دی نیشن