نیب کا لاہور آتشزدگی میں قیمتی ریکارڈ ضائع ہونے کا نوٹس
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) قومی احتساب بیورو‘ نیب نے ایل ڈی اے کی عمارت میں آتشزدگی میں قیمتی ریکارڈ ضائع ہونے کا نوٹس لیا ہے۔ احتساب بیورو کے ایک اعلامیہ کے مطابق نیب کی پنجاب شاخ نے آگ لگنے کی وجوہ کا پتہ چلانے کا اعلان کیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ تحقیقات کے ذریعے پتہ چلایا جائےگا کہ آتشزدگی کے واقع میں کوئی خفیہ ہاتھ تو کارفرما نہیں تھا۔ نیب نے اعلان کیا ہے کہ ایل ڈی اے‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ریسکیو 1122 کے حکام کو تحقیقات کے لئے طلب کیا جائے۔