• news
  • image

ایم کیو ایم کیخلاف سازشیں جاری ہیں، کراچی میں بڑا جلسہ نہیں کر سکے: فاروق ستار

ایم کیو ایم کیخلاف سازشیں جاری ہیں، کراچی میں بڑا جلسہ نہیں کر سکے: فاروق ستار

کراچی ( آئی این پی ) ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے ایم کیو ایم کے خلاف سازشیں بند نہیں ہوئیں، خراب حالات کے باعث کراچی میں کوئی بڑا جلسہ نہ کر سکے، نگران حکومتیں قانون نافذ کرنے والے ادارے بے بس ہیں جبکہ الیکشن کمشن شفاف اور پرامن انتخابات کرانے سے دستبردار ہو چکا ہے، جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کراچی میں نئی حلقہ بندیاں کرکے ایم کیو ایم کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا۔ الیکشن کے بعد دوبارہ عدالت میں جائیں گے۔ سیاسی جمہوری عمل کو دیوار سے لگا دیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم اپنے انتخابی دفاتر بند کرنے پر مجبور ہو گئی۔ ہم انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے ۔ گھر گھر انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم روز جنازے اٹھا رہے ہیں جبکہ مخصوص جماعتوں کے ایما پر دوسرے علاقوں میں پولنگ سکیم تبدیل ہو رہی ہیں۔ ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے جانیوالے سیکیورٹی اہلکاروں کو سفاکی سے قتل کر دیا جاتا ہے۔ ہمارے انتخابی دفاتر پر حتیٰ کہ 90 کے بالکل قریب دھماکے ہو رہے ہیں۔ دہشت گرد عناصر نے طے کر لیا ہے کہ ایم کیو ایم کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی لیکن ایم کیو ایم تمام تر نامساعد حالات کے باوجود الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔
فاروق ستار

epaper

ای پیپر-دی نیشن