امتیاز صفدر وڑائچ پر لاکھوں تقسیم کرنے کا الزام ریٹرننگ آفیسر نے کارروائی کا حکم دیدیا
امتیاز صفدر وڑائچ پر لاکھوں تقسیم کرنے کا الزام ریٹرننگ آفیسر نے کارروائی کا حکم دیدیا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 98 امتیاز صفدر وڑائچ کے خلاف سی پی او کو ضابطہ کی کارروائی عمل میں لانے کا حکم جاری کردیا ۔ ریٹرننگ آفیسر نے یہ حکم پی ایم ایل این کے امیدوار میاں طارق کی شکایت پر دیا۔ جس میں امتیاز صفدر وڑائچ کے خلاف الزام عائد کیا گیا تھا۔ وہ قلعہ دیدار سنگھ، بوتلہ شرم شنگھ، بینکہ چیمہ اور لدھیوالا وڑائچ وغیرہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لاکھوں روپے کی خطیر رقم حلقہ ووٹروں میں تقسیم کررہا ہے۔