لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت 15 مئی تک ملتوی
لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت 15 مئی تک ملتوی
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے تین سال قبل رحیم یار خان سے لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت 15 مئی تک ملتوی کر دی۔ امیر احمد کی بازیابی کی درخواست کی سماعت جمعرات کو جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ عدالت متعدد بار امیر احمد کو پیش کرنے کا حکم جاری کر چکی ہے، اب اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ اس کیس سے جڑے تمام افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
جنوری میں پہلا حکم دیا تھا۔ اس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل طارق محمود جہانگیری نے بھی عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کے بعد کی کوئی تاریخ مقرر کر دی جائے کیونکہ انتخابات کے دنوں میں امن و امان کی صورتحال اچھی نہیں ہے۔ اس پر فاضل عدالت نے مذکورہ حکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
لاپتہ شہری کیس