• news
  • image

موبائل فون آج بند نہیں ہونگے‘ حساس مقامات پر سروس معطل ہو سکتی ہے : وزیر داخلہ

موبائل فون آج بند نہیں ہونگے‘ حساس مقامات پر سروس معطل ہو سکتی ہے : وزیر داخلہ

لاہور + کراچی ( نیوز رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ + ایجنسیاں) پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے دوران ملک بھر میں موبائل سروس بند نہیں ہو گی۔ موبائل سروس بند کرنے کا معاملہ صوبائی حکومتوں کی صوابدید ہے۔ اگر وہ سمجھےں کہ ایسی جگہ پر موبائل فون سروس بند کی جائے تو وہ ہمیں کہہ دیں تو وہاں موبائل سروس بند کر دی جائے گی جبکہ نگران وزیر داخلہ ملک حبیب کا کہنا ہے کہ آج ملک بھر میں موبائل فون سروس کھلی رکھی جائیگی اور موبائل فون بند نہیں ہونگے۔ صوبائی حکومتوں کی سفارش پر حساس مقامات پر سروس بند کی جا سکتی ہے۔ علاوہ ازیں پی ٹی اے نے سندھ میں آج الیکشن کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی اے نے کراچی سمیت سندھ بھر میں موبائل اور وی سروس بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جسے بعد میں واپس لے لیا گیا۔ پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر نوٹیفکیشن واپس لیا۔ ڈی جی پی ٹی اے کے مطابق نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل نے موبائل بند کرنے کا کہا تھا۔ نگران وزیر داخلہ ملک حبیب کا کہنا ہے کہ موبائل سروس بند کرنے کا کوئی حکم جاری نہیں کیا تھا سندھ میں موبائل سروس بند کرنے کے معاملے کی انکوائری کروں گا۔ ملک بھر میں موبائل سروس کھلی رکھی جائیگی، موبائل سروس بند کرانے کی اتھارٹی صرف میرے پاس ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی صوبائی حکومت کی جانب سے سفارش کی گئی کہ تو اس صوبے میں موبائل سروس بند کی جائے گی، اس سے قبل کہا گیا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں آج شام 5 بجے تک کےلئے موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سیکرٹری الیکشن کمشن اشتیاق احمد نے انتخابات والے دن موبائل فون سروس معطل رکھنے کا عندیہ دیا تھا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی۔
 وزیر داخلہ

epaper

ای پیپر-دی نیشن