• news

لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش، آج بھی موسم خوشگوار رہنے کا امکان، ووٹنگ کی شرح بڑھنے کی توقع

لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش، آج بھی موسم خوشگوار رہنے کا امکان، ووٹنگ کی شرح بڑھنے کی توقع

لاہور (سٹی رپورٹر+ نمائندگان) صوبائی دارالحکومت لاہور میں جمعہ کی شام تیز ہواﺅں کے ساتھ ہونے والی بارش نے موسم کو خوشگوار کر دیا۔ محکمہ موسمیات نے آج ملک میں ہونے ولے عام انتخابات کے موقع پر ملک کے بعض حصوں میں موسم خوشگوار رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ موسم خوشگوار ہونے کے باعث آج ووٹ کاسٹ کرنے کی شرح میں اضافے کی توقع ہے۔ لاہور کے کئی مقامات پر بارش ہوئی۔ تیز ہواﺅں کی وجہ سے امیدواروں کی جانب سے سڑکوں پر سجائے گئے پارٹی بینر اور ہورڈنگ اتر گئے جس سے رات گئے تک پارٹی کارکن دوبارہ نئے بینرز اور سٹیمر لگانے کی کوشوں میں مصروف دکھائی دیئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواﺅں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو چکا ہے جس سے گزشتہ روز بھی مختلف حصوں میں بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیادہ تر موسم جزوی آبرالود رہنے کے ساتھ ساتھ گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ جمعہ کے روز ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، ڈی جی خان، منڈی بہاﺅالدین، جھنگ، خضدار، راولپنڈی، سرگودھا، شورکوٹ اور کاکول، سبی، پاراچنار، بنوں، جوہر آباد اور رحیم یار خان میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ موسم کے خوشگوار ہوتے ہی گرمی سے ستائے ہوئے لوگ اپنی سیاسی پارٹیوں کی سپورٹ کے لئے علاقوں میں نکل آئے۔ علاوہ ازیں آج الیکشن کے روز ووٹ کاسٹ کرنے کی شرح میں اضافے کی توقع کی جا رہی ہے کیونکہ پچھلے کئی دنوں سے شدید گرمی تھی۔ اندازہ کیا جا رہا تھا کہ شائد اس دفعہ الیکشن2013ءمیں شدید گرمی کے سبب ٹرن آﺅٹ زیادہ نہ ہو لیکن موسم کی اچانک تبدیلی کے باعث لگتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے اور ووٹ کاسٹ کرنے کی شرح میں اضافہ ہو گا۔
بارش/ موسم خوشگوار

ای پیپر-دی نیشن