• news

عوام مسلم لیگ ن کو ہی اپنے مسائل کا حل سمجھتے ہیں: نوازشریف

عوام مسلم لیگ ن کو ہی اپنے مسائل کا حل سمجھتے ہیں: نوازشریف

اوکاڑہ (ثناءنیوز) مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام آج شیر پر اس قدر مہریں لگائیں کہ ہمیں حکومت بنانے کیلئے کسی دوسری جماعت کی جانب نہ دیکھنا پڑے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیدوار این اے 145 عاشق حسین کرمانی سے بات چیت میں کیا۔ نوازشریف نے کہا کہ زرداری ٹولے کے مداریوں اور دیگر اناڑیوں اور کھلاڑیوں کے خود ساختہ مفاداتی نظریات نے مسلم لیگ ن کیلئے آئیڈیل انتخابی ماحول فراہم کر دیا ہے ۔ پوری قوم کی نظریں اس وقت مسلم لیگ ن پر ہیںکیونکہ عوام مسلم لیگ ن کو ہی اپنے مسائل کا حل سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پورے ملک میں آج شیر کی گرج سننا چاہتا ہوں تاکہ تمام مداری اور کھلاڑی اس گرج سے خوفزدہ ہو کر نتیجہ آنے سے پہلے ہی میدان چھوڑ جائیں۔ نواز شریف نے کہا کہ خدا کے فضل سے ہم ہی مرکز اور چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائیں گے اگر عوام نے ہمیں اتنی اکثریت دی کہ ہم کسی اور کے سیاسی تعاون کے بغیر مرکز میں حکومت بنا سکے تو پھر برسوں میں نہیں بلکہ مہینوں میں مسلم لیگ ن کا ایجنڈا پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔ جس سے اندھیروں کا خاتمہ ہو گا اور سیاست سے مفادات کا عنصر ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گا۔
نواز شریف

ای پیپر-دی نیشن