• news

آج سے کل صبح 6بجے تک لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی: لیسکو، فراہمی کی مانیٹرنگ کیلئے سیل قائم

آج سے کل صبح 6بجے تک لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی: لیسکو، فراہمی کی مانیٹرنگ کیلئے سیل قائم

لاہور+ اسلام آباد (نوائے وقت نیوز+ این این آئی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بہتر لوڈ مینجمنٹ کے ذریعے بجلی کی مسلسل فراہمی کے انتظامات کر لئے ہیں۔ لیسکو کے مطابق آج (ہفتہ) سے 12مئی صبح 6بجے تک لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے تمام فیلڈ افسران کو الیکشن کے دنوں میں اپنے دفاتر میں حاضر رہنے کا حکم دیا جبکہ الیکشن 2013ءکے موقع پر بجلی کی فراہمی کی مانیٹرنگ کے لئے وزارت خزانہ میں خصوصی سیل قائم کر دیاگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق انتخابات کے روز بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی، خصوصی سیل گیارہ سے 12مئی تک کام کرے گا۔
سیل قائم

ای پیپر-دی نیشن