پی سی بی نے لاہور ‘ سیالکوٹ ‘ فیصل آباد ریجنز کی باڈیز کو معطل کر دیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور، سیالکوٹ اور فیصل آباد ریجنز پر ایڈہاک لگا کر نئے انتخابات کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق تینوں ریجنز کی مدت پوری ہو چکی تھی لیکن کسی ایک ریجنز نے اپنے انتخابات نہیں کرائے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گذشتہ روز تینوں ریجنز کے نمائندوں کو معطل کر کے ایڈہاک لگا دی۔ ذرائع کے مطابق لاہور ریجن کی مدت یکم اپریل کو ختم ہو چکی تھی جبکہ 10 مئی تک اس نے اپنے ریجنز کا نیا الیکشن ہی نہیں کرایا تھا۔ دوسری جانب سیالکوٹ ریجن جس کی مدت مکمل ہوئے 6 ماہ سے زائد کا وقت گذر چکا ہے اسی طرح فیصل آباد ریجن کی مدت مکمل ہوئے 8 ماہ ہو چکے ہیں۔ تینوں ریجنز کی جانب سے اپنے انتخابات مقررہ وقت پر نہ کرانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے آئین کی روشنی میں تینوں ریجنز پر ایڈہاک لگا دی۔ لاہور ریجنز کرکٹ ایسوسی ایشن پر ایڈہاک لگا کر ایزد حسین سید کو ایل سی سی اے کا قائم مقام صدر بنا دیا گیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے ایل سی سی اے کے نئے انتخابات کے لئے تین رکنی کمیٹی کمیٹی بنا دی ہے جس کے سربراہ ایزد حسین سید جبکہ دیگر ممبران میں خورشید الدین مرزا اور محمد اقبال شامل ہیں۔ سابق کپتان عامر سہیل نے بھی ایل سی سی اے کے نئے انتخابات کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر رکھی تھی جس میں انہوں نے بھی م¶قف اختیار کر رکھا ہے کہ ایل سی سی اے کے عہدیداران کی مدت یکم اپریل کو ختم ہو چکی ہے اور موجودہ وقت میں وہ غیرقانونی طور پر ریجن کو چلا رہے ہیں۔یڈہاک لگنے کے بعد لاہور کے تینوں زون کے عہدیداران بھی ختم ہو گئے ہیں۔ اگلے ہفتے میں ہی ایل سی سی اے کے نئے صدر کا انتخاب کر لیا جائے۔