میڈرڈ اوپن ٹینس : آئیوانووک ‘ سارہ ایرانی ‘ ماریہ شیراپوا‘ سرینا ولیمز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
میڈرڈ (سپورٹس ڈیسک) اینا آئیوانووک، سارہ ایرانی، ماریہ شرا پووا اور سرینا ولیمز نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پہلے کوارٹرفائنل میں امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے سپین کی رے مڈینا گیری گوئر کو دو ایک سے شکست دی۔ ان کی کامیابی کا سکور چھ تین، صفر چھ اور سات پانچ رہا۔ دوسرے کوارٹرفائنل میں ماریہ شرا پووا نے اسٹونیا کی کایا کنیپی کو چھ دو اور چھ چار سے شکست دی۔ تیسرے کوارٹرفائنل میں سارہ ایرانی نے ری میکا رووا کو چھ چار اور چھ تین سے ہرایا۔ چوتھے کوارٹرفائنل میں سربیا کی اے آئیوانووک نے جرمنی کی انجلیق کربر کو چھ تین اور چھ ایک سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ سپین کے رافیل نڈال نے ہم وطن ڈیوڈ فیرر کو کوارٹرفائنل میں شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔