گیری کرسٹن نے معاہدے میں توسیع کرنے سے انکار کر دیا
کیپ ٹاﺅن (این این آئی) جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن نے معاہدے میں توسیع کرنے سے انکار کر دیا۔سابق جنوبی افریقی کرکٹر اور موجودہ کوچ گیری کرسٹن نے اگست 2011 میں اپنی ٹیم کےساتھ دو سال کےلئے معاہدہ کیا تھا لیکن اپنی نجی مصروفیات کے باعث انہوں معاہدے میں توسیع کرنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی فیملی کو وقت دینا چاہتے ہیں۔ گیری کرسٹن چیمپئنز ٹرافی میں جنوبی افریقن ٹیم کی آخری بار کوچنگ کریں گے۔