امریکہ سمیت مختلف ممالک کے سفارتکار انتخابی نتائج جاننے کیلئے بے چین
اسلام آباد (جاوید صدیق) اسلام آباد میں مسلم دنیا کے مختلف سفارتکار آج ہونیوالے پاکستانی انتخابات میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ امریکہ یورپ، روس، چین اور عرب ممالک کے سفارتکار ان انتخابات کے نتائج جاننے کیلئے بے چین ہیں۔ کئی سفارتکاروں نے مختلف مقامی ذرائع سے جلد سے جلد انتخابی نتائج جاننے کیلئے رابطے استوار کئے ہیں۔ دنیا کے اہم دارالحکومتوں کو ان انتخابات کے نتائج کا انتظار ہے جس کیلئے اسلام آباد میں مقیم سفارتکار اور اہم ملکوں کے قونصل خانوں میں متعین سفارتکار انتخابات کے نتائج اپنے ملکوں کو جلد سے جلد بھیجنے کیلئے انتظامات کررہے ہیں۔