• news

مستونگ:کنویں کی کھدائی کے دوران دم گھٹنے سے 5مزدور جاں بحق

کوئٹہ(بیورو رپورٹ)مستونگ میںکنویں کی کھدائی کے دوران زہریلی گیس سے دم گھٹنے کے باعث5مزدور جاں بحق ہوگئے۔ یہاںآمدہ اطلاعات کے مطابق جمعہ کو مستونگ کے علاقے ماڑی میں کنویں کی کھدائی کے دوران زہریلی گیس سے دم گھٹنے کے نتیجے میں 5مزدور علی حسن ، محمد حمزہ ، عبدالظاہر، محمد یوسف اور حفیظ جاں بحق ہوگئے جن کی نعشیں مقامی انتظامیہ نے نکال کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیں تاہم امن و امان کی صورتحال مخدوش ہونے کے باعث ریسکیو ٹیمیں موقع پر نہ پہنچ سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن