• news

شمالی وزیرستان: آزاد امیدوار شاہد خان وزیر نے الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا

بنوں (ثناءنیوز)آزاد امیدوار قومی اسمبلی این اے 40 شمالی وزیرستان شاہد خان وزیر نے الیکشن سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان ایجنسی میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے شمالی وزیر ستان میں انتخابات فوری طور پر ملتوی کرکے شفاف انتخابات کا انعقاد کیا جائے۔ ووٹ کی خرید و فروخت زور و شور سے جاری ہے اور پورے پورے گاﺅں خریدے جا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن