مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسوں میں استعمال کی جانیوالی شیرنی زندہ ہے: بی بی سی
لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے انتخابی جلسوں اور جلوسوں میں استعمال کی جانے والی شیرنی زندہ نکلی۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق شیرنی نہ صرف زندہ ہے بلکہ اچھی خاصی صحت مند ہے۔ شیرنی کے مالک ادریس احمد نے شیرنی کی موت کی خبروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری اولاد ہے۔ اگر کوئی آپ سے کہے کہ آپ کی اولاد مر گئی ہے تو آپ کیا محسوس کریں گے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ایک عہدیدار نے ان اطلاعات کو رد کر دیا کہ شیرنی اب بھی زندہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر شیرنی زندہ ہے تو وہ اسے ہمارے ادارے کے پاس کیوں نہیں لاتے یا اس کی تازہ تصاویر کیوں نہیں دکھاتے؟