• news

ایف آئی اے مقدمات کے ہزاروں ملزمان،ضمانتی آج ووٹ نہیں ڈال سکیں گے

 اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) ایف آئی اے مقدمات کے ہزاروں ملزمان اور ضمانتی آج اپنا ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ملزمان اور ضمانتیوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرلیتا ہے۔ فیصلہ ہونے تک دونوں اہم دستاویزات تفتیشی افسران کے قبضے میں رہتی ہیں، ایف آئی اے کے شکار ایسے پاکستانی ووٹرز کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ اس کا ایک دن میں ازالہ ممکن نہیں مگر مستقبل میں اس غیر قانونی اقدام کو روکاجاسکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن