پاکستان کی بقاءکا مسئلہ ہے، پوری قوم ووٹ دینے کیلئے گھروں سے نکلے : عارف نظامی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عارف نظامی نے کہا ہے کہ انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں کے باہر فوج بھی تعینات کی جائیگی، 11 مئی کے انتخابات کیلئے ہر طرح کے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں، امیدواروں، ووٹروں اور پولنگ عملے کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائیگا، طالبان کی