• news

اوباما کی دوسری بار منتخب ہونے کے 6 ماہ بعد میں مقبولیت کم ہو گئی: سروے رپورٹ

نیویارک (اے پی اے) امریکی صدر بارک اوباما کی دوسری بار منتخب ہونے کے چھ ماہ بعد ہی مقبولیت میں نمایاں کمی آ گئی ہے۔ ایک عالمی تحقیقی ادارے نے امریکی صدر کی مقبولیت کے بارے میں سروے کرایا ہے،جنوری میں ہونے والے سروے میں 57 فیصد امریکیوں نے اوباما کو بہترین لیڈر قرار دیا تاہم حال ہی میں ہونے والے ایک اور سروے میں یہ تعداد 49 فیصد رہ گئی ہے، 67 فیصد امریکیوں کا کہنا ہے، اوباماکے بیانات اور ان کی پالیسیوں میں واضح تضاد پایا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن