پی پی ،مسلم لیگ ن نے عوام کو کچھ نہیں دیا: نذیر چوہان
پی پی ،مسلم لیگ ن نے عوام کو کچھ نہیں دیا: نذیر چوہان
لاہور (سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف گلبرگ ٹاﺅن کے صدر نذیر چوہان نے ایک بیان میں کہا ہے آج انشاءاللہ پورے پاکستان میںبیٹ کا راج ہو گا، عوام اپنے ضمیر کا سودا نہ کریںبلکہ آج سوچ سمجھ کر ووٹ دیں، یاد رکھیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے 5سالہ دور اقتدار میں ملک کو مسائل کے سوا کچھ نہیں دیا، تحریک انصاف کے لیڈر عمران خان کے دل میں مخلوق خدا کی بے لوث خدمت کا جذبہ کوٹ کوٹ بھرا ہوا ہے۔