غلبہ اسلام کیلئے عوام سیڑھی پر مہر لگائیں: عاصم مخدوم
غلبہ اسلام کیلئے عوام سیڑھی پر مہر لگائیں: عاصم مخدوم
لاہور (خصوصی نامہ نگار) متحدہ دینی محاذ کے مرکزی راہنما اور جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 122لاہور مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہاکہ عوام غلبہ اسلام کی جدوجہد کے لئے 11مئی کو سیڑھی کے نشان پر مہر لگائیں۔ آخری انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین راناصلاح الدین، حاجی محمد ریاض چوہان نے کہا کہ 11مئی کو سیڑھی پر مہر لگا کر مولانا عاصم مخدوم کو اسمبلی میں اپنا نمائندہ منتخب کریں گے۔