شیخوپورہ میں1177پولنگ اسٹیشن، 3090بوتھ بنائے گئے ہیں
شیخوپورہ میں1177پولنگ اسٹیشن، 3090بوتھ بنائے گئے ہیں
شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی) ضلع شیخوپورہ میں آج ہونیوالے قومی انتخابات کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور تمام پریذائڈنگ آفیسروں کو الیکشن میڑیل کی تقسیم کا کام مکمل کر کے انہیں پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچا دیا گیا ہے ضلع شیخوپورہ میں قومی اسمبلی کے حلقوں کی تعداد 4 اور پنجاب اسمبلی کے حلقوں کی تعداد 8 ہے اس ضلع میں قومی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹرز کی کل تعداد1106691 ہے جن میں مرد ووٹرز650844 اور خواتین ووٹرز455847 ہیںاسی طرح ضلع شیخوپورہ میں پنجاب اسمبلی کے آٹھ حلقوں میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 1216151 ہے جن میں مرد ووٹرز714012 اور خواتین ووٹرز502139 ہیں ضلع شیخوپورہ میں مجموعی طور پر1177پولنگ اسٹیشنوں میں 3090 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں قومی انتخابات کے موقع پر ضلع بھر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں پولنگ اسٹیشنوں کی حفاظت کے لئے1300 سے زیادہ پولیس ملازمین ڈیوٹی کریں گے اس کے علاوہ قومی رضاکاروں کی خدمات بھی حاصل کر لی گئی ہیں اور سول ڈیفنسکا عملہ بھی سیکیورٹی ڈیوٹی کرے گا جبکہ پاک فوج کے جوان بھی سول انتظامیہ کی معاونت کر رہے ہیں۔