• news

الیکشن کمیشن کی سخت شرائط صحافی الیکشن کوریج سے محروم

الیکشن کمیشن کی سخت شرائط صحافی الیکشن کوریج سے محروم

گوجرہ(نامہ نگار ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سخت ہدایات کی وجہ سے صحافی الیکشن کوریج سے محروم ہوگئے ۔ سخت شرائط نے صحافیوں کے لئے الیکشن میں تحفظات پیدا کر دئیے ۔ واضع رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے جو ضابطہ اخلا ق صحافیوں کو بتائے ہیں ان کے اداروں کی جانب سے فراہم کئے گئے کارڈوں کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کے زریعے بھی صحافیوں کو اس وقت تک تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے کہ آپ جس ادارہ سے منسلک ہیں ادارہ خود ہمیں درخواست کرے ۔جس پر مقامی صحافیوں نے سخت شرائط کو خفیہ منصوبہ سے تعبیر کیا ہے الیکشن کی شفافیت پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے ان کو فوری کوریج کے لئے کارڈ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن