انتخابات میں بھرپور شرکت پر عوام کا شکریہ: نگران وزیراعظم
انتخابات میں بھرپور شرکت پر عوام کا شکریہ: نگران وزیراعظم
اسلام آباد(آن لائن)نگران وزیراعظم جسٹس (ر) میر ہزار خان کھوسو نے عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بڑی تعداد میں باہر آکر اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا اور ان ناقدین کی آراﺅں کو غلط ثابت کر دیا جو عام انتخابات کے حوالے سے مایوسی کا شکار تھے۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق نگران وزیراعظم نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو انتخابات میں بھرپور حصہ لینے پر مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے الیکشن کمشن قانون نافذ کرنےوالے اداروں، وفاقی اور صوبائی انتظامیہ، میڈیا اور سول سوسائٹی کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے نگران حکومت کے ساتھ عام انتخابات کے آزادانہ شفاف اور بھرپور طریقے سے انعقاد میں تعاون کر کے اپنا کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ ووٹوں کی گنتی کا اگلا مرحلہ بھی بخوبی انجام پائے گا۔ وزیراعظم نے نگران حکومت کا یہ عزم دہرایا کہ اقتدار عوام کے منتخب نمائندوں کو آئین کے مطابق بغیر کسی تاخیر منتقل کر دیا جائیگا۔
وزیراعظم کھوسو/ شکریہ