امید ہے نواز شریف غیر پنجابی صوبوں کے عوام سے برابری کا سلوک کرینگے، الطاف کی مبارکباد
امید ہے نواز شریف غیر پنجابی صوبوں کے عوام سے برابری کا سلوک کرینگے، الطاف کی مبارکباد
لندن (پ ر) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والی جماعت مسلم لیگ (ن) کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب سے پنجابیوں کی نمائندہ جماعت مسلم لیگ (ن) الیکشن میںکامیاب ہوئی ہے اور میاں نواز شریف پنجابیوں کے مستند لیڈر قرار پائے۔ انہوںنے کہاکہ میں اس پر بھی خوش ہوں کہ جو نعرہ میاں نواز شریف نے آج سے بیس سال قبل لگایا تھاکہ ”جاگ پنجابی جاگ.... تیری پگ نوں لگ گیا داغ“ اس فلسفہ پر وہ ثابت قدمی سے قائم رہے، آج انہیں اس نعرے کا پھل مل گیا ہے۔ اللہ انہیں الیکشن میں کامیابی اور اس نعرے کا پھل مبارک کرے۔ الطاف حسین نے کہاکہ میں دل کی گہرائیوں سے نواز شریف اور تمام پنجابی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اورامید کرتاہوں کہ وہ ملک کے سب سے بڑے صوبہ کے رہنماکی حیثیت سے باقیماندہ تین صوبوں کے غیرپنجابی عوام کے ساتھ بھی انصاف، دیانتداری اور برابری کا سلوک کریں گے تاکہ ملک میں بھائی چارہ فروغ پائے ، نفرتوں کا خاتمہ ہو۔
الطاف حسین/ مبارکباد