مسلم لیگ ن کو عوام کا اعتماد حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں: رہنما تحریک انصاف
مسلم لیگ ن کو عوام کا اعتماد حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں: رہنما تحریک انصاف
لاہور (این این آئی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے مسلم لیگ ن کو عوام کا اعتماد حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمارے لئے بھی بڑی خوشی کا باعث ہے کہ تحریک انصاف دوسری بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا حالیہ انتخابات جمہوریت کی مضبوطی کا باعث بنیں گے، یہ انتخابات ہمارے لئے انتہائی خوشی کا باعث ہےں کیونکہ وہ جماعت جس کا ایوانوں میں کوئی وجود نہیں تھا وہ پاکستان کی دوسری بڑی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے جب کہ خیبرپی کے میں حکومت بنانے جا رہے ہیں۔
اسدعمر