• news

متحدہ کا مینڈیٹ چرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، الیکشن ہائی جیک کیا جا رہا ہے: فاروق ستار کی پریس کانفرنس

کراچی (خصوصی رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ انتخابی عمل کے دوران ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کو چرانے کی کوشش کی جارہی ہے شہرکے کئی پولنگ سٹیشنز پر جرائم پیشہ افراد کا قبضہ ہے اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت الیکشن کو ہائی جیک کیا جارہا ہے، پولنگ سٹیشنز پر جان بوجھ کر تاخیر کی گئی۔ وہ ہفتہ کو رضا ہارون اور سردار نبیل گبول کے ہمراہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کے مختلف حلقوں میں دھاندلی ہورہی ہے اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ایم کیو ایم کے مینڈیٹ اور الیکشن کو ہائی جیک کیا جارہا ہے۔ میرے حلقے کے 37پولنگ سٹیشنزپر قبضہ ہے، یہ طرز عمل منصفانہ اور شفاف انتخابات کی نفی ہے۔ ایسے حلقے جہاں ایم کیو ایم متواتر جیت کر آتی رہی ہے وہاں ان حلقوں میں پولنگ سٹیشنز پر انتخابی سامان مہیا نہیں کیا گیا، پولنگ میں جان بوجھ کر تاخیر کی گئی۔ 

ای پیپر-دی نیشن