پاکستانی بہادر ہیں، خوف میں ووٹ ڈالنے نکلے ‘بچوں نے تحریک انصاف کے جھنڈے کے رنگ کے کرتے پہنے: جمائما کا ٹوئٹر پیغام
لندن (آئی این پی) عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام بہادر ہیں جو خوف کے ماحول میں بھی ووٹ ڈالنے نکلے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ ہمارے دونوں بچوں نے انتخابات کے جوش و خروش میں اور اپنے والد عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے تحریک انصاف کے جھنڈے کے رنگ کے کرتے زیب تن کئے ہیں۔ ٹوئٹر پر پیغام میں جمائما کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں امن اور عوام کی خوشحالی اور ان کے تحفظ کیلئے دعا گو ہیں۔