الیکشن سیل پنجاب کو 2 ہزار شکایات موصول، کوئی کارروائی نہ ہو سکی
لاہور (سپیشل رپورٹر) پولنگ کے روز پنجاب سول سیکرٹریٹ میں قائم الیکشن سیل کو پورے پنجاب سے دو ہزار سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں جس پر فوری کارروائی کرنے کے احکامات تو جاری کئے گئے لیکن کارروائی نہیں ہو سکی۔ اس بارے سیل میں تعینات ایک اہلکا ر نے بتایا کہ بعض جگہوں پر پولنگ سٹیشنوں پر جھگڑے کی اطلاعات ملیں اور پولنگ کے عملے نے کام بند کردیا جس پر متعلقہ ضلع میں قائم الیکشن سیل کو ہدایات جاری کی گئی لیکن کارروائی کوئی نہیں ہوئی تاہم اس بارے میں جو رپورٹ ملی ہے اس کے مطابق تقریبا چھوٹی بڑی جو شکایات ملی 1200 تھیں۔ 45 اسلحہ کے استمعال، 400 شکایات پولنگ کے عملے کو ہراساں کرنے، 100 اسلحہ کی نمائش کی موصول ہوئی۔ دیگر متفرق شکایات موصول ہوئیں۔