• news

صدر نے عوامی نمائندگی ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دیدی، نافذ کر دیا گیا

کراچی (اے پی پی) صدر زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر عوامی نمائندگی ایکٹ (ترمیمی) آرڈیننس 2013ءکی منظوری اور نفاذ کردیا ہے۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر کے مطابق آرڈیننس میں نئی شق 86۔بی شامل کرتے ہوئے عوامی نمائندگی ایکٹ 1976ءمیں ترمیم کے ساتھ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزا کا حامل ہے۔ آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص جو الیکشن کمشن کی طرف سے پہلے سے جاریکردہ ضابطہ اخلاق کی کسی بھی شق کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا اسے ایک لاکھ روپے تک جرمانے کے ساتھ سزا دی جاسکے گی۔

ای پیپر-دی نیشن