فیصل آباد: پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں ڈیوٹی پر مامور سب انسپکٹر ہارٹ اٹیک سے چل بسا
فیصل آباد: پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں ڈیوٹی پر مامور سب انسپکٹر ہارٹ اٹیک سے چل بسا
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں ڈیوٹی پر موجود سب انسپکٹر محمد اعظم دل کا دورہ پڑنے سے جاںبحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں سکیورٹی ڈیوٹی پر موجود سب انسپکٹر محمد اعظم کو اچانک دل کا دورہ پڑا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔
پو لیس نے مرحوم کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی مرحوم کو پو لیس اعزاز کے ساتھ آبا ئی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔
سب انسپکٹر چل بسا