حسنی مبارک کی پھر عدالت پیشی
حسنی مبارک کی پھر عدالت پیشی
سیرو (اے ایف پی) سابق مصری صدر حسنی مبارک کو سینکڑوں مظاہرین کے قتل اور کرپشن کیسز پر عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ 85 سالہ سابق مصری صدر، ان کے دو بیٹوں، سابق وزیر داخلہ اور 6 سکیورٹی افسران کا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔ عدالت پیشی کے موقع پر جاں بحق افراد کے لواحقین بڑی تعداد میں عدالت کے باہر موجود تھے۔ لواحقین نے سابق مصری صدر کے خلاف نعرے بازی کی۔