بیورو چیف کو ملک چھوڑنے کا حکم نیویارک ٹائمز، انتظامیہ کا حکومت سے رابطہ احتجاج، فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
بیورو چیف کو ملک چھوڑنے کا حکم نیویارک ٹائمز، انتظامیہ کا حکومت سے رابطہ احتجاج، فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
اسلام آباد (آن لائن) حکومت پاکستان کی طرف سے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے بیورو چیف ڈیکلن والش کو ناپسندیدہ سرگرمیوں کے الزام میں ملک سے نکل جانے کے حکم پر اخبار کی انتظامیہ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اس فیصلہ پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ نیو یارک ٹائمز نے اس فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی ایگزیکٹو ایڈیٹر جل ایبرامسن نے وزیر داخلہ ملک حبیب خان کو ایک مراسلہ میں اس فیصلہ پر احتجاج کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ رپورٹر نے ہمیشہ متوازن رپورٹنگ کی ہے اور پاکستان کی ترجمانی کی ہے۔ پاکستان یہ فیصلہ فوری واپس لے۔
بیورو چیف