کراچی : پولنگ سٹیشن پر مسلح افراد کا حملہ‘ پرتشدد خواتین سے بدتمیزی‘ بیلٹ باکس لے کر فرار
کراچی : پولنگ سٹیشن پر مسلح افراد کا حملہ‘ پرتشدد خواتین سے بدتمیزی‘ بیلٹ باکس لے کر فرار
کراچی( نوائے وقت نیوز)کراچی میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 58اورپی ایس59کیلئے پہلوان گوٹھ میں واقع پولنگ سٹیشن میں100سے زائد افراد اچانک داخل ہو گئے،انہوں نے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور خواتین کے ساتھ بد تمیزی کی اور انہیں بالوں سے پکڑ کر دھکے دیئے ،حملہ آوروں نے بیلٹ پیپرز چھین کر پھاڑ دئیے اور بیلٹ باکس اٹھاکر فرار ہو گئے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیلٹ باکس ٹوٹی ہوئی حالت میں بر آمد کر لئے ۔حملہ آوروں کی جانب سے شدید فائرنگ بھی کی گئی جس سے خوف زدہ ہو کر لائن میں لگے ووٹرز گھروں کو لوٹ گئے۔پریذائڈنگ آفیسر کے مطابق پولنگ سٹیشن پر200سے250تک ووٹ کاسٹ کئے جا چکے تھےجبکہ ووٹروں کی لمبی قطار موجود تھی تاہم فائرنگ کے بعد ووٹرزووٹ ڈالے بغیر گھروں کو لوٹ گئے۔
پولنگ /حملہ