دوپہر کے بعد صحافیوں کو پولنگ سٹیشنز میں داخلے سے روک دیا گیا
دوپہر کے بعد صحافیوں کو پولنگ سٹیشنز میں داخلے سے روک دیا گیا
لاہور (سپیشل رپورٹر+نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت میں دوپہر کے بعد پولیس نے پولنگ سٹیشنوں پر صحافیوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنی شروع کر دی سمن آباد کے پولنگ سنٹروں پر پولیس نے الیکشن کمشن کے کارڈ بھی ماننے سے انکار کر دیا کہ کوئی صحافی اندر نہیں جا سکتا، سینٹرل ماڈل سکول کے پولنگ سٹیشن پر الیکشن کمشن کے ایک افسر نے بھی پولیس کو کہا کہ صحافیوں کو نہ روکیں تو پولیس نے اس کی بات ماننے سے بھی انکار کر دیا۔