مسلم لیگ (ن) کے جیتنے کی خوشی میں دوسرے روز بھی کارکنوں کے بھنگڑے‘ جلوس‘ لاہور کے کئی علاقوں میں مٹھائیاں تقسیم
مسلم لیگ (ن) کے جیتنے کی خوشی میں دوسرے روز بھی کارکنوں کے بھنگڑے‘ جلوس‘ لاہور کے کئی علاقوں میں مٹھائیاں تقسیم
لاہور(خصوصی رپورٹر+ایجنسیاں) انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کی خوشی میں ساری رات جشن منانےوالے سپورٹرز اور حامی اتوار کے روز سارا دن آرام کرنے کے بعد دوبارہ جشن منانے انتخابی حلقوں میں پہنچ گئے۔ انتخابی حلقوں میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ اےن اے 127 سے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے جشن منایا اور بھنگڑے ڈالے جبکہ بعض پی پی 153 لاہور کے ےونےن کونسل 136 ڈےرہ ڈاکٹر ندےم اشرف مےں مٹھائی تقسےم کی گئی۔ لیگی کارکن و مقامی رہنما ڈاکٹر ندےم اشرف و لےگی رہنما ملک احسان گنجےال کی کال پر ڈےرہ ڈاکٹر ندےم اشرف کے باہر جمع ہوگئے اور نوازشریف، شہبازشریف کے حق میں نعرے بازی کی اور وزیراعظم میاں نوازشریف کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر کارکنوں کی مٹھائی، ٹھنڈے مشروب اور سموسوں سے تواضع کی گئی۔ڈیفنس، مال روڈ اور دیگر علاقوں میں کارکنوں نے ریلیاں نکالیں لوہاری دروازہ میں میاں حمزہ شہباز شریف کے دفتر میں لیگی رہنما حاجی محمد حنیف نے مٹھائی تقسیم کی انکے ہمراہ خواجہ محمود ریاض، ملک منظور مانی اور ملک یوسف اعوان نے اپنے علاقوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔ لےگی رہنما ملک احسان گنجےال و فرسٹ اےڈ جنرل پرےکٹےشنرز پنجاب کے صدر و لےگی رہنما ڈاکٹر ندےم اشرف نے الےکشن مہم کے دوران کام کرنے والے لےگی رہنما و کارکنوں کو مبارک دےتے ہو ئے کہا کہ مسلم لےگ (ن) کی کامےابی پاکستان کے غرےب و غےرتمند عوام کی کامےابی ہے۔ دریں اثناءضلع جہلم مےں بھی مسلم لےگ (ن) کے کلےن سوےپ کی خوشی مےں جشن کا سماں، لےگی کارکنان ڈھول کی تھاپ پر گلی لگی بھنگڑے اور لڈےاں، منوں مٹھائےوں بانٹ دی گئےں۔ فیصل آباد میں لیگی کارکنوں نے جلوس نکالا اور بعض مقامات پر ہوائی فائرنگ بھی کی، نارنگ منڈی میں لیگی امیدوار خرم گلفام کی کامیابی پر کارکنوں نے جشن منایا۔ ادھر سندھ کے شہر حیدر آباد میں بھی لیگی کارکن پارٹی کے انتخابات جیتنے کی خوشی میں سڑکوں پر نکل آئے۔ مٹھائیاں بانٹیں اور خوشی سے نعرے لگاتے ناچتے رہے۔
مسلم لیگی/جشن